کوئٹہ: بلوچستان میں امن کی بحالی کے لیے وفاق اور صوبائی حکومت نے اشتراک جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف اوروزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ملاقات کی جس میں صوبے میں امن وامان کی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بلوچستان میں امن کی بحالی کے لئے تعاون کریں گے جب کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیر دفاع کو بلوچستان کی صورت حال سے آگاہ کیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت اور سیکیورٹی فورسز بحالی امن کے لئے کوشاں ہیں، دہشت گرد غریب مزدوروں کو سافٹ ٹارگٹ سمجھ کر نشانہ بناتے ہیں۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی دین ایمان نہیں، تخریب کاروں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، بحالی امن کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومت کا اشتراک جاری رہے گا۔