راولپنڈی: تھانہ کہوٹہ کے علاقہ سون گراری پل کے مقام پر بس کوسٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 20 ہوگئی۔
ریسکیو آپریشن ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر سے راولپنڈی جانے والی بس کوسٹر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 20 افراد موقع پر جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ بس کوسٹر میں تقریباً 30 سے 35 مسافر سوار تھے، تاہم حادثے میں زندہ بچنے والوں کی تعداد انتہائی کم ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے ابھی کوئی بھی ریسکیو آپریشن شروع نہیں کیا جا سکا، تاہم زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال کہوٹہ منتقل کردیا گیا۔