فیصل آباد میں نشاط آباد پولیس نے 3 افراد کو گاڑی میں جلانے سے متعلق کیس ٹریس کرلیا۔
پولیس نے گاڑی میں 3 افراد کو جلانے کےالزام میں زین نامی ملزم گرفتارکرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دو ساتھیوں کی مدد سے تینوں افراد کو قتل کرکے جلانے کا اعتراف کیا۔
پولیس کے مطابق 3 اگست کومقبول بلو، محسن اوراعجازپہلوان کو گاڑی میں جلا دیا گیا تھا۔ ملزم نے ذاتی رنجش پرتینوں افراد کو قتل کر کے جلایا۔
پولیس نے یہ بھی بتایا کہ تینوں مقتولین قتل سمیت مختلف مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھے۔
ملزم نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے بتایا کہ گاڑی سمیت لاشیں جلانے کیلئے کیمیکل کا استعمال کیا۔