نتھیا گلی میں مقامی افراد کی جانب سے سیاح فیملی پر حملے کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس حرکت میں آ گئی۔
تفصیلات کے مطابق نتھیا گلی میں سیاح فیملی پرحملہ مقامی ڈرائیورزاورہوٹل ملازمین نے کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سیاح فیملی کا تعلق پشاور سے بتایا جاتا ہے۔
سیاح فیملی کی گاڑی پرپتھراؤکی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی۔ مقامی افراد کی جانب سے سیاح فیملی کی گاڑی پرپتھراؤاورڈنڈے مارے گئے۔
ہوٹل کے باہر پارکنگ میں ہارن بجانے پرمقامی افراد نے سیاح فیملی پرحملہ کیا۔ ڈی پی اوعمرطفیل نے سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو پر نوٹس لیا۔
شیروان پولیس نے 3 ملزمان حمید، شفقت، رستم کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔ وائرل ویڈیومیں نوجوان پر تشدد بھی کیا گیا۔