سیاسی سرگرمیوں میں ملوث پارلیمنٹ ہاؤس ملازمین کوشوکازنوٹس – پاک لائیو ٹی وی


اسپیکر نے سیاسی سرگرمیوں میں ملوث پارلیمنٹ ہاؤس ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق کا ایکشن، پارلیمنٹ ہاؤس کے ملازمین کے سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا سخت نوٹس لے لیا۔

اسپیکرسردارایاز صادق نے ڈپٹی سارجنٹ ایٹ آرمز سجاد احمد خان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، سیاسی سرگرمیوں میں ملوث چار دیگر ملازمین کو حتمی وارننگ جاری کردی۔

ڈپٹی سارجنٹ ایٹ آرمز سجاد احمد خان کو چارج شیٹ بھی جاری کی گئی ہے۔
سجاد احمد خان نے تحریک انصاف کے دھرنے میں اپنے علاقے کے لوگوں کو بٹھایا تھا، سجاد خان کی ڈیوٹی اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کے چیمبرمیں تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سجاد خان نے منع کرنے کے باوجود وہ علاقے کے لوگوں کو دھرنے میں لاتے رہے ۔
دیگر چار ملازمین کی ڈیوٹی سابق اسپیکراسد قیصر کے ساتھ تھی۔

چاروں ملازمین قومی اسمبلی کے ملازم ہوتے ہوئے خود دھرنے میں شامل رہے۔

ترجمان قومی اسمبلی نے تصدیق کی کہ ڈپٹی سارجنٹ ایٹ آرمز اور دیگر چاروں ملازمین کو حتمی وارننگ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

Exit mobile version