خصوصی طیارہ ایران سے میتیں اور زخمیوں کو لے کر پاکستان پہنچ گیا – پاک لائیو ٹی وی


ایران بس حادثے میں جاں بحق 28 افراد کی میتیں اور 16 زخمیوں کو لے کر خصوصی سی 130 طیارہ شہباز ایئر بیس جیکب آباد پہنچ گیا۔

دو روز قبل ایران کے شہر یزد میں پاکستان سے مقدس مقامات کی زیارت کے لیے جانے والے زائرین کی بس بریک فیل ہونے سے حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔

اس حادثے میں 28 افراد جاں بحق اور 16 زائرین زخمی ہو گئے تھے۔

اپنے پیاروں کی میتیں وصول کرنے کیلئے ورثا شہباز ائیربیس پر موجود تھے، میتوں اور زخمیوں کو جیکب آباد سے چانڈکا اسپتال لایا جائے گا۔

اسپتال سےکاغذی کارروائی کے بعد میتوں کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا، جبکہ زخمیوں کو مزید علاج کیلئے چانڈ کا اسپتال میں داخل کیا جائے گا۔

Exit mobile version