وینزویلا میں چوتھی انٹرنیشنل ملٹری اسپورٹس کونسل کے تحت ملٹری کیڈٹ گیمز – پاک لائیو ٹی وی


وینزویلا میں چوتھی انٹرنیشنل ملٹری اسپورٹس کونسل کے تحت ملٹری کیڈٹ گیمز کا اختتام ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز 16 سے 22 اگست تک جاری رہیں۔

پاکستانی مسلح افواج کے دستے نے ٹریک فیلڈ اور شوٹنگ ایونٹس میں حصہ لیا، چوتھی ملٹری کیڈٹ گیمز میں پاکستانی مسلح افواج کے دستے نے 5 میڈلز حاصل کیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے چیف وارنٹ آفیسر معید بلوچ نے سونے اور چاندی کا تمغہ حاصل کیا انہوں نے 400 میٹر کی دوڑ میں سونے اور 200 میٹر کی دوڑ میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

نائیک قاسم بلال، سپاہی اسماعیل خان اور سپاہی محمد راشد نے چاندی کا تمغہ جیتا، 25 میٹر کی دوڑ میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سی جے سی ایس سی اور تینوں سروسز چیفس نے کامیاب کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔

Exit mobile version