سپریم کورٹ کے فیصلے پر مبارکباد دیتا ہوں، گورنر سندھ – پاک لائیو ٹی وی


سپریم کورٹ کے فیصلے پر مبارکباد دیتا ہوں، گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ کل سپریم کورٹ نے ان پیراگرافس کو حذف کردیا جن پر اعتراض تھا، سپریم کورٹ کے فیصلے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس اورسپریم کورٹ کے تمام ججز کا مشکورہوں، سپریم کورٹ کے فیصلے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ کل سپریم کورٹ نے ان پیراگرافس کو حذف کردیا جن پر اعتراض تھا، گورنر ہاؤس سندھ میں مختلف پراجیکٹس پر کام ہورہا ہے۔

کامران ٹیسوری کہتے ہیں کہ آئی ٹی کا پراجیکٹ اہم ہے جس میں لاکھوں بچے کورسز کر رہے ہیں، حیدرآباد میں بھی آئی ٹی کورسز کا اہتمام کیا گیا ہے، آئی ٹی کے ایڈوانس کورسز مفت کرا رہے ہیں تو یہ اچھی بات ہے، آئی ٹی کورسزکا اگلا ٹیسٹ سکھر میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جو بچے رہ گئے ہیں ان کے لیے دوبارہ ٹیسٹ کا اعلان کر رہا ہوں، حیدرآباد کے 54 ہزار طلبا کو آئی ٹی کورس کرائیں گے، لاکھوں بچے آئی ٹی کورسز سے مستفید ہورہے ہیں، روزانہ ہزاروں کی تعداد میں بچے اور بچیاں ای میل کر رہے ہیں۔

گورنر سندھ نے بتایا کہ بچے چاہتے ہیں کہ ان کے علاقوں میں بھی آئی ٹی ٹیسٹ شروع کیا جاسکے جب کہ گوگل سرٹیفکیشن کے لیے ہمارا ڈرافٹ مکمل ہوچکا ہے۔

کامران ٹیسوری نے مزید بتایا کہ چند روز میں گوگل ٹیم کے ساتھ بیٹھ کر ایم او یو پر دستخط کریں گے، ارشد ندیم نے 100 لیپ ٹاپ بچوں کے لیے دیے ہیں۔

Exit mobile version