متعلقہ

فچ نے اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ کم کردی – پاک لائیو ٹی وی


فچ نے اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ کم کردی

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ کمپنی ‘فچ ریٹنگز’ نے غزہ میں جاری جنگ کی وجہ سے اسرائیل کے کریڈٹ اسکور کو ’اے پلس‘ سے کم کر کے ’اے‘  کر دیا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق   ایرانی حملے کا خدشہ اور غزہ میں جاری جنگ کی وجہ سے اسرائیل مالی مشکلات میں پھنس گیا ہے۔

ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ غزہ کا تنازع 2025 تک برقرار رہ سکتا ہے اور اس کے دیگر محاذوں تک پھیلنے کے خطرات موجود ہیں۔

فچ نے اسرائیلی ریٹنگ کے نقطہ نظر کو بھی منفی رکھا ہے جس کا مطلب ہے کہ اس میں مزید گراوٹ ممکن ہے۔

رپورٹ میں غزہ میں جنگ اور بگڑتے ہوئے جغرافیائی سیاسی خطرات کو ریٹنگ میں کمی کی وجہ بتایا گیا ہے۔

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے یہ بھی پیشگوئی کی ہے کہ اسرائیل کا بجٹ خسارہ 2024ء میں اس کے جی ڈی پی کے 7.8 فیصد تک پہنچ جائے گا جو کہ   2023ء میں 4.1 فیصد تھا۔