کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات نہ ہونے کے معاملے پرالیکشن کمیشن نے ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں مقامی حکومتوں کی مدت 27 جنوری 2019 کو مکمل ہوئی تھی، کوئٹہ کےعلاوہ صوبے بھرمیں بلدیاتی انتخابات کروائے گئے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق مختلف مقدمات کے باعث ضلع کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں بنایا جاسکا، کمیشن نے ضلع کوئٹہ کی لوکل کونسلزکی حلقہ بندی 11ستمبر 2023 کو مکمل کرلی تھی۔؎
کوئٹہ میں 19 اکتوبر2023 کو بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔ بلوچستان ہائی کورٹ نے دو مقدمات میں شیڈول پرحکم امتنات جاری کیا تھا جو آج تک برقرار ہے۔ ؎
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پٹیشنزپرآخری سماعت 25جولائی 2024 کو مقررتھی۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی فوری سماعت کے لئے ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی ہے