جے یو آئی نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کے لئے بلا لیا – پاک لائیو ٹی وی


جے یو آئی نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کے لئے بلا لیا

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مذاکرات کے لئے بلا لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی مذاکراتی کمیٹی کو پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی سے جلد مذاکرات کرنے کی اجازت دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے رہنما اسد قیصر کو جے یو آئی کے مذاکرات کے لئے تیار ہونے کا پیغام دیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی کمیٹی بانی چیئرمین سے اگلے دو روز میں ملاقات کر کے اجازت لے کر جے یو آئی کو مذاکرات کا وقت اور جگہ بتائے گی۔

واضح رہے کہ جے یو آئی کو پی ٹی آئی کی طرف سے کے پی کے اسمبلی تحلیل کرنے کے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر تردید پر تحفظات تھے۔

جے یو آئی مذاکراتی کمیٹی نے عمرہ سے واپسی پر مولانا فضل الرحمان سے مشاورت مکمل کی جس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لئے جے یو آئی کمیٹی کو اجازت دی۔

Exit mobile version