پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے اجراء کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ ہم نے لوگوں کی آسانی کے لئے پاسپورٹس آفس سے معاہدہ کیا ہے، اب شہری کے پاسپورٹ کی فیس حکومت ادا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ چمن کے شہریوں کو مفت پاسپورٹ جاری کیے جائیں گے اور پاسپورٹ کی 16 ہزار فیس حکومت ادا کرے گی۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ جن کے پاس بلوچستان کا ڈومیسائل ہوگا انہیں اسلحہ لائسنس ملے گا، ڈیجیٹل اسلحہ لائسنس کو پورے بلوچستان میں عام کریں گے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہمارے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات پہلے روز سے جاری ہیں، بلوچستان کے 4 اضلاع سیلاب سے متاثر ہیں، 4 میں ایمرجنسی نافذ ہے جبکہ ڈیرہ بگٹی کبھی بھی نو گو ایر یا نہیں رہا۔