پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو فائنل جاری؛ پاکستان کے ارشد ندیم اپنی پہلی باری میں تھرو نہ کرسکے – پاک لائیو ٹی وی


پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو فائنل جاری؛ ارشد ندیم کچھ دیر بعد میدان میں اتریں گے

پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو ایونٹ میں پاکستانی اولمپئین ارشد ندیم کچھ دیر بعد میڈل کیلئے میدان میں اتریں گے۔

بھارت کے نیرج چوپڑا سمیت 12 ایتھلیٹس ایکشن میں ہوں گے، ارشد ندیم 32 سال بعد اولمپکس میں پاکستان کی میڈل جیتنے کی واحد امید ہیں۔

پیرس میں جیولن تھرو فائنل کا لائیو ایکشن پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 11 بجے شیڈول ہے۔

سر فہرست نیرج چوپڑا نے 89.34 میٹرز تھرو کرکے فائنل میں جگہ بنائی جبکہ ارشد ندیم 86.59 میٹرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے تھے۔

ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹیباگو کےکیشور ن نے پہلی تھرو 86.16 کی جب کہ  پاکستان کے ارشد ندیم پہلی تھرو نہ کرسکے۔ جرمنی کے جیولین ویبر بھی پہلی تھرو نہ کرسکے۔

فن لینڈ کے لاسی نے 78.81 کی پہلی تھرو کی، بھارت کے نیرج چوپڑا کی پہلی تھرو ضائع ہوگئی۔

Exit mobile version