بجلی کے بلوں کے حوالے سے صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے صارفین کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام دوست اقدام کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے صارفین کی مشکلات کے پیش نظر بجلی بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 روز توسیع کی ہدایت کردی ہے۔
اس حوالے سے پاور ڈویژن نے تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
یاد رہے کہ جولائی اور اگست 2024 کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 روز کی توسیع ہو گی۔