وزیر خزانہ نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی – پاک لائیو ٹی وی


وزیر خزانہ نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

وزیر خزانہ نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آوٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالر کے نئے قرض معاہدے سے ملکی معیشت مزید مستحکم ہونے کا امکان ہے، وزارت خزانہ نے مہنگائی کی شرح جلد 10 فیصد سے نیچے آنے کا دعویٰ کردیا ہے۔

آوٹ لک رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی، ایکسچینج ریٹ مستحکم جبکہ برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹریکٹرز کی فروخت بڑھی تاہم بلند پالیسی ریٹ اور درآمدی پابندیوں کی وجہ سے کاروں کی پیداوار اور فروخت میں نمایاں کمی آئی ہے۔

Exit mobile version