سونے کی قیمت میں زبردست کمی ہوگئی؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے – پاک لائیو ٹی وی


سونے کی قیمت میں زبردست کمی ہوگئی؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں زبردست کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 300 روپے کمی کے بعد  2 لاکھ 50 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 972 روپے کمی کے بعد 2لاکھ 14 ہزار 763 روپے ہوگئی ہے۔

کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 50 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 972 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 14 ہزار 763 روپے ہوگئی ہے۔

Exit mobile version