گاڑی خریدنے کے خواہشمندوں کے لئے بڑی خوشخبری – پاک لائیو ٹی وی


گاڑی خریدنے کے خواہشمندوں کے لئے بڑی خوشخبری

گاڑی خریدنے کے خواہشمندوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

الیکٹرک کار بنانے والی معروف کمپنی گگو نے اپنی ہیچ بیک منی الیکٹرک کار جیجی (GiGi) کی قسطوں پر فروخت کا اعلان کیا ہے۔

گگو موٹرز کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ہچ بیک جیجی (GiGi) منی الیکٹرک کار کسٹمرز کے لیے آسان اقساط میں دستیاب ہوگی۔

کمپنی گگو کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قسطوں پر گاڑی حاصل کرنے کے لیے 19 لاکھ 50 ہزار روپے کی 50 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کرنا ضروری ہے۔

جیجی ہیچ بیک الیکٹرک کار کی بقیہ ادائیگی 12 آسان اقساط میں کی جاسکتی ہے جبکہ اس گاڑی کی ماہانہ قسط ایک لاکھ 62 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ ٹو ڈور گاڑی ہے اور چار افراد اس میں سفر کر سکتے ہیں، ایک چارج میں یہ 220 کلو میٹر سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ چھوٹی الیکٹرک گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے یہ معیاری الیکٹرک کار خریدنے کا سنہری موقع ہے۔

Exit mobile version