پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھاری کمی کے پیش نظر رواں ماہ پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
غزہ میں جنگ بندی کی بڑھتی ہوئی توقعات اور چین میں مانگ کے بڑھتے ہوئے خدشات پر خام تیل کی قیمت تقریباً 2 فیصد گر کر 6 ہفتے کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔
تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان متوقع ہے۔
حکومت کی جانب سے آئندہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کیا جائے گا۔