پاکستان کے وسیم کھتری نارتھ امریکن اسکرائبل چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے – پاک لائیو ٹی وی


پاکستان کے وسیم کھتری نارتھ امریکن اسکرائبل چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان کے نیشنل اسکریبل چیمپیئن وسیم کھتری امریکہ میں جاری نارتھ امریکن اسکریبل چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

وسیم کھتری نے امریکہ میں جاری پانچ روزہ نارتھ امریکن اسکریبل چیمپیئن شپ کے ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی، وہ پہلے اور دوسرے روز ٹاپ پوزیشن پر بھی رہے۔

وسیم کھتری نے چوتھے روز لگاتار چھ گیمز جیت کر فائنل میں جگہ پکی کرلی۔

پاکستان کے نیشنل اسکریبل چیمپیئن وسیم کھتری اور امریکہ کے جوشووا کیسٹیلانو کے درمیان بیسٹ آف فائیو فائنل آج رات کھیلا جائے گا۔

Exit mobile version