ہنڈرڈ انڈیکس 409 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 79 ہزار 397 پوائنٹس پر بند – پاک لائیو ٹی وی


ہنڈرڈ انڈیکس 409 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 79 ہزار 397 پوائنٹس پر بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے اختتام پرہنڈرڈانڈیکس 409 پوائنٹس کے اضافے سے 79 ہزار 397 پوائنٹس پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن بھر مجموعی طور پر 429 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 228 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 154 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

مارکیٹ میں 38 کروڑ 23 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں 14 ارب 70 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔

پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کی بلند ترین سطح 79,704 جبکہ کم ترین سطح 79,071 پوائنٹس رہی۔

Exit mobile version