پاکستان مشکلات کے باوجود آگے بڑھ رہا ہے، دانیال چوہدری – پاک لائیو ٹی وی


پاکستان مشکلات کے باوجود آگے بڑھ رہا ہے، دانیال چوہدری

رہنما ن لیگ دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مشکلات کے باوجود آگے بڑھ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما ن لیگ بیرسٹر دانیال چوہدری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دیں، فوجی اہلکار ملک کے لیے جان دیتے ہیں، پاکستان کی لڑائی سب نے مل کر لڑنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کسی سے بلیک میل نہیں ہوگی، پاکستان کمزور ہوگا تو استحکام نہیں آسکے گا، پاکستان مشکلات کے باوجود آگے بڑھ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اعتراف کیا 9 مئی کے احتجاج کی ہدایات دیں، پی ٹی آئی والے پاکستان کو کمزور کرنے کی کوششیں کرتے آرہے ہیں، کیسے پی ٹی آئی والوں نے دفاعی تنصیبات پر حملے کیے۔

دانیال چوہدری نے کہا کہ پاکستان کو کمزور کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں، روزانہ کی بنیاد پر اہلکار شہید ہورہے ہیں، پی ٹی آئی نے ملک کو کمزور کرنے کے لیے پروپیگنڈا کیا، پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ذہنیت ملک کو آگ لگانے والی ہے، بانی پی ٹی آئی کہتا ہے کوئی مجھ پر انگلی اٹھائے تو اس پر حملہ کرو۔

Exit mobile version