دودھ کی قیمت میں بڑا اضافہ؛ نئی قیمتوں کا اعلان ہوگیا – پاک لائیو ٹی وی


دودھ کی قیمت میں بڑا اضافہ؛ نئی قیمتوں کا اعلان ہوگیا

دودھ کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ نے محکمہ لائیو سٹاک کی سفارش کے بعد دودھ کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دودھ کی قیمت 15 روپے اضافے کے بعد 215 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دودھ کا ہول سیل ریٹ 200 روپے فی لیٹر کردیا گیا ہے۔

یاد رہے جون کے آغاز میں کمشنر کراچی نے ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے ساتھ بات چیت کے بعد دودھ کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دودھ کی قیمت 20 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 220 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی جبکہ دودھ کی ہول سیل اور ڈیری فارمر کی قیمتیں بالترتیب 205 روپے اور 195 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔

Exit mobile version