سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوگئی – پاک لائیو ٹی وی


سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوگئی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3000 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 3000 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 51 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2572 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 192 روپے ہوگئی ہے۔

کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 3000 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 51 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2572 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 192 روپے ہوگئی ہے۔

Exit mobile version