موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ہنڈا اٹلس کے بعد اب ایک اور جاپانی موٹرسائیکل ساز کمپنی ’سوزوکی‘ نے پاکستان میں اپنے کسٹمرز کے لیے چند روز قبل ایک نہایت زبردست پیشکش کا اعلان کیا ہے۔
سوزوکی کی جانب سے اپنی نئی رعایتی آفر کا اعلان 10 جولائی کو ایک فیس بک پوسٹ میں کیا گیا۔ یہ آفر سوزوکی جی آر 150 پر پیش کی گئی ہے۔
اس آفر کے مطابق کسٹمرز ’سوزوکی جی آر 150‘ کو زیرو مارک اپ اور 25 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کے ساتھ 24 ماہانہ آسان اقساط میں حاصل کرسکتے ہیں۔
سوزوکی کمپنی کی جانب سے کسٹمرز کو کہا گیا ہے کہ وہ سوزوکی شوروم یا ان کی ویب سائٹ پر جاکر اس بارے میں مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ سوزوکی جی آر 150 کی پاکستان میں موجودہ قیمت 5 لاکھ 47 ہزار روپے ہے۔ اس اعتبار سے کسٹمرز کو 22 ہزار 790 روپے ماہانہ قسط کی ادائیگی کرنا ہوگی۔