محسن نقوی کا ٹیم میں گروپنگ کرنے والے کھلاڑیوں کو واضح پیغام – پاک لائیو ٹی وی


محسن نقوی کا ٹیم میں گروپنگ کرنے والے کھلاڑیوں کو واضح پیغام

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹیم میں گروپنگ کرنے والے کھلاڑیوں کو واضح پیغام دے دیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹیم میں گروپنگ کرنے والے کھلاڑیوں کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ گروپ بندی کرنے والے کھلاڑیوں کوبرداشت نہیں کیا جائےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑیوں کی ٹیم میں جگہ نہیں ہوگی جب کہ محسن نقوی نے پاکستان کرکٹ اورٹیم کی بہتری کے لئے اہم اقدامات کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا۔

محسن نقوی نے ریڈ اور وائٹ بال کوچز، پی سی بی عہدیداران کے ساتھ تین گھنٹے طویل بیٹھک لگائی، بیٹھک میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہرکھلاڑی تین ماہ بعد فٹنس ٹیسٹ لازمی دے گا، کوئی کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں نہیں آسکے گا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ڈسپلن پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ٹیم کے اندر اتحاد نظرآنا چاہیے۔

Exit mobile version