ہونڈا سی جی 125 خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خوشخبری – پاک لائیو ٹی وی


ہونڈا سی جی 125 خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خوشخبری

ہونڈا سی جی 125 خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل ہنڈا سی جی 125 پاکستانی عوام کی جانب سے بےحد پسند کی جاتی ہے لیکن مہنگائی کے باعث یہ عام عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی ہے۔

اس وقت موٹرسائیکل ہنڈا سی جی 125 کی قیمت 2 لاکھ 32 ہزار 900 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے، بہرحال نجی بینک کے صارفین کیلئے خوشخبری ہے کہ وہ اپنے بینک کے ذریعے بغیر سود آسان اقساط پر یہ موٹرسائیکل حاصل کر سکتے ہیں۔

نجی بینک کی طرف سے ہنڈا 125سی سی موٹرسائیکل 3 اور 6 ماہ کے پلانز میں بغیر سود اپنے صارفین کو دی جا رہی ہے۔

 تین ماہ کے پلان میں صارفین کو ماہانہ 78 ہزار 300 روپے اور 6 ماہ کے پلان میں ماہانہ 39 ہزار 150 روپے قسط ادا کرنی ہو گی۔

یاد رہے کہ تین ماہ کے پلان میں 2.5 فیصد اور چھ ماہ کے پلان میں 5 فیصد پراسیسنگ فیس وصول کی جائے گی۔

Exit mobile version