گاڑی خریدنے اور چلانے والے ہوجائیں ہوشیار!!! – پاک لائیو ٹی وی


گاڑی خریدنے اور چلانے والے ہوجائیں ہوشیار!!!

وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے گاڑی خریدنے اور چلانے والوں کو خبردار کردیا ہے۔

وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب اوپن لیٹر پر کوئی گاڑی نہیں چلے گی اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے متعلق میں سندھ اسمبلی میں بل پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف قانون سازی کی منظوری دے دی گئی ہے، اب کوئی بھی رجسٹرڈ کے بغیر گاڑی نہ خریدی جاسکے کی اور نہ چلائی جاسکے گی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کوئی شوروم سے گاڑی خریدے گا پہلے رجسٹرڈ کروائے گا، پہلے قانون کے مطابق گاڑی 60 دن میں رجسٹرڈ کرانا ہوتی تھی۔

وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ کرائم میں غیر رجسٹرڈ گاڑیاں استعمال ہوتی ہیں، اس کی روک تھام ہوگی، تمام لوگ اپنی گاڑیاں رجسٹرڈ کرالیں۔

Exit mobile version