یونائیٹڈ کمپنی کی موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔
یونائیٹڈ کمپنی کی موٹرسائیکلز اپنی کم قیمت کی وجہ سے پسند کی جاتی ہیں لیکن مہنگائی کے پیش نظر ان موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اس وقت یونائیٹڈ 70سی سی (ایس ٹی ڈی) کی قیمت 1 لاکھ 9 ہزار 500 روپے، یونائیٹڈ 100 سی سی (اسٹینڈرڈ) کی قیمت 1 لاکھ 17 ہزار روپے اور یونائیٹڈ 125 کی قیمت 1 لاکھ 64 ہزار500 روپے ہے۔
اسی طرح یونائیٹڈ 125 سی سی (سیلف سٹارٹ، الائے رم) کی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار روپے، ریوولٹ کی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار روپے، یونائیٹڈ بلٹ کی قیمت 2 لاکھ 95 ہزار روپے، اسمارٹ اسکوٹر کی قیمت 2 لاکھ 58 ہزار روپے اور شارپ اسکوٹر کی قیمت 3 لاکھ 33 ہزار روپے ہے۔