سوزوکی ویگن آر خریدتے وقت فائلر اور نان فائلر کو کتنے روپے اضافی دینا ہو نگے؟ – پاک لائیو ٹی وی


سوزوکی ویگن آر خریدتے وقت فائلر اور نان فائلر کو کتنے روپے اضافی دینا ہو نگے؟

نئے بجٹ کے بعد سوزوکی ویگن آر خریدتے وقت فائلر اور نان فائلر کو اضافی رقم ادا کرنی ہو گی۔

سوزوکی ویگن آر ’کے‘ سیریز1.0 لیٹر انجن کے ساتھ آتی ہے اور اپنی کارکردگی اور فیول ایوریج کی وجہ سے پسند کی جاتی ہے۔ یہ گاڑی تین مختلف ماڈلز وی ایکس آر، وی ایکس ایل اور ویکس ایل۔اے جی ایس میں آتی ہے۔

وی ایکس ایل میں پاور اسٹیئرنگ، پاور ونڈوز، سنٹرل لاکنگ، بلیو ٹوتھ کے فیچر کے ساتھ ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم، یو ایس بی پورٹس اور دیگر سہولیات دی گئی ہیں۔

جولائی 2024 میں ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت 2 3 لاکھ 14 ہزار روپے، ویگن آر وی ایکس ایل کی قیمت 34 لاکھ 12 ہزار روپے جبکہ گاڑی کے ٹاپ ماڈل ویگن آر اے جی ایس کی قیمت 37 لاکھ 41 ہزار روپے ہے۔

 998 سی سی انجن کی حامل یہ گاڑی خریدتے ہوئے نان فائلرز کو 2 لاکھ روپے اور فائلرز کو صرف 60 ہزار روپے اضافی ادا کرنے ہوں گے۔

Exit mobile version