نیپرا کی تمام اسٹیک ہولڈرز کو عوامی سماعت میں بھرپور شرکت کی دعوت – پاک لائیو ٹی وی


نیپرا کی تمام اسٹیک ہولڈرز کو عوامی سماعت میں بھرپور شرکت کی دعوت

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو عوامی سماعت میں بھرپور شرکت کی دعوت دی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے صارفین سے یونیفارم ٹیرف چارج کرنے کے حوالے سے عوامی سماعت ملتوی ہوگئی۔

درخواست پر منصفانہ فیصلہ کرنے کے لئے نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر عوامی سماعت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

وفاقی حکومت کی درخواست پر عوامی سماعت اب 8 جولائی کے بجائے 10 جولائی بروز بدھ 2 بجے دوپہر کو ہو گی۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ علامیے میں کہا گیا کہ نیپرا تمام اسٹیک ہولڈرز کو عوامی سماعت میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتا ہے۔

علامیے کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے جمع کروائی گئی یونیفارم ٹیرف کی درخواست نیپرا کی ویب سائیٹ پر بھی دستیاب ہے۔

Exit mobile version