صدر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی کل کی ہڑتال سے متعلق تصدیق – پاک لائیو ٹی وی


صدر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی کل کی ہڑتال سے متعلق تصدیق

صدر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے کل کی ہڑتال سے متعلق تصدیق کردی ہے۔

صدر پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے کہا کہ کل لازمی ہڑتال ہوگی، کس نے کہا پیٹرول کی سپلائی جاری رہےگی؟

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہڑتال کا اعلان کردیا تو شک کی گنجائش نہیں، صبح 6 بجے سے تمام پیٹرول پمپس پر سپلائی بند ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم میں کوئی دھڑا بندی نہیں، حکومت نے کوئی تنظیم کھڑی کردی تو اس کا علم نہیں۔

Exit mobile version