آسٹریلوی ویزہ کے خواہشمند طلبہ کیلئے بڑی خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


آسٹریلوی ویزہ کے خواہشمند طلبہ کیلئے بڑی خبر آگئی

آسٹریلوی ویزہ کے خواہشمند طلبہ کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے غیر ملکی طلبہ کی ویزا فیس دوگنی کردی، یہ فیصلہ بین الاقوامی طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث کیا گیا ہے۔

اسٹوڈنٹ ویزا فیس 710 ڈالر سے بڑھا کر 1600 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اسٹوڈنٹ ویزا میں توسیع کے قوانین بھی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آسٹریلوی حکومت کے مطابق وزٹ ویزا پر آئے ہوئے افراد ویزا تبدیل کرنے کے اہل نہیں ہونگے۔

اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ سال 5 لاکھ 48 ہزار 800 افراد نے آسٹریلیا کا ویزا حاصل کیا تھا۔

Exit mobile version