پاکستان کے اویس منیر نے ایشین 6 ریڈ، حسنین اختر نے انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی – پاک لائیو ٹی وی


پاکستان کےاویس منیر نےایشین 6 ریڈ، حسنین اختر نے انڈر21 اسنوکرچیمپئن شپ جیت لی

ریاض: پاکستان کے اویس منیر نے ایشین 6 ریڈ جبکہ حسنین اختر نے انڈر 21 ایشین اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔

 سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کھیلے گئے ایشین 6 ریڈ ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کے اویس منیر نے ہانگ کانگ کے نینسن وان کو 3 کے مقابلے میں 6 فریمز سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

بیسٹ آف 9 فریمز کے فائنل میں اویس کی کامیابی کا اسکور 65-0، 26-35، 36-27، 20-38، 65-0، 45-13، 60-08, 0-34 اور 46-37 رہا۔

دوسری جانب محمد حسنین نے دفاعی چیمپیئن احسن رمضان کو ہرا کر  ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔

 بیسٹ آف سیون فریمز پر مشتمل فائنل حسنین نے 3 کے مقابلے میں 4 فریمز سے جیتا، ان کی جیت کا فریم اسکور 64-18، 10-55، 32-78، 67-16، 24-64، 94-20، 70-35 رہا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے دوسری مرتبہ ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ جیتی ہے، گزشتہ سال ایران میں منعقدہ چیمپئن شپ میں احسن رمضان نے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Exit mobile version