مالی سال 2023-24 میں حکومت کو اہم تجارتی اہداف کے حصول میں کامیابی – پاک لائیو ٹی وی


مالی سال 2023-24 میں حکومت کو اہم تجارتی اہداف کے حصول میں کامیابی

اسلام آؓباد: وفاقی حکومت نے مالی سال 2023-24 کے لیے مقرر کردہ برآمدات کا ہدف حاصل کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے مالی سال 2023-24 کے لیے مقرر کردہ برآمدات کا ہدف حاصل کرلیا ہے جب کہ وفاقی حکومت نے درآمدات اور تجارتی خسارے کے سالانہ اہداف بھی حاصل کرلیے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال میں ملکی برآمدات کا حجم 30 ارب 64 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہا جب کہ مالی سال 2023-24 کے لیے برآمدات کا ہدف 30 ارب 3 کروڑ ڈالرز مقرر تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال 2023-24 میں ملکی درآمدات 54 ارب 73 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہیں جب کہ گذشتہ مالی سال درآمدات کا ہدف 58 ارب 69 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز مقرر تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مالی سال 2023-24 میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 24 ارب 8 کروڑ 90 لاکھ  ڈالرز ریکارڈ کیا گیا، ختم ہونے والے مالی سال تجارتی خسارے کا ہدف 28 ارب 66 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز مقرر تھا۔

Exit mobile version