گیس کی قیمتوں سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ – پاک لائیو ٹی وی


گیس کی قیمتوں سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

گیس کی قیمتوں سے متعلق حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی کے فیصلے کی موجودگی میں یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

گیس کی قیمتوں میں کمی کی اوگرا کی سفارشات مسترد کرتے ہوئے ای سی سی نے گھریلو صارفین کیلئے گیس قیمت برقرار رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹو کے سوا باقی انڈسٹری کیلئے بھی گیس قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کیپٹو پاور کیلئے گیس ٹیرف 250 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری دے دی گئی، کیپٹو کیلئے گیس ٹیرف 2750 سے بڑھا کر 3 ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس نرخوں میں اضافہ آئی ایم ایف سے شرائط کے باعث کیا گیا، کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس نرخوں میں اضافے سے76ارب روپے کا ریونیو ملے گا۔

واضح رہے کہ اوگرا نے ایس این جی پی ایل کیلئے گیس کی قیمت میں 10 فیصد اور ایس ایس جی سی ایل کیلئے گیس قیمت میں 4 فیصد کمی کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا۔

Exit mobile version