ٹی 20 ورلڈکپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان؛ کوئی پاکستانی شامل نہیں – پاک لائیو ٹی وی


ٹی 20 ورلڈکپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان؛ کوئی پاکستانی شامل نہیں

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹیم میں جگہ نہ بنا سکا۔

ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں ورلڈ کپ کی فاتح بھارت کے 6 کھلاڑی شامل ہیں جبکہ رنر اپ جنوبی افریقہ کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں۔

اس کے علاوہ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں افغانستان کے 3 جبکہ ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔

بھارت کے روہت شرما کو ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ سوریا کمار یادیو، ہاردک پانڈیا، اکشرپٹیل، جسپریت بمرا اور ارشدیپ سنگھ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

فائنل الیون میں افغانستان کے رحمان اللّٰہ گرباز، راشد خان اور فضل الحق فاروقی، ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن اور آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے اینرخ نورکیا ٹیم کے بارہویں کھلاڑی ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ سیمی فائنل کھیلنے والی انگلینڈ کا بھی کوئی کھلاڑی ٹیم آف ٹورنامنٹ میں جگہ نہ بنا سکا۔

Exit mobile version