واٹس ایپ میں صارفین کے لئے ایک اور فیچر کا اضافہ – پاک لائیو ٹی وی


واٹس ایپ میں صارفین کے لئے ایک اور فیچر کا اضافہ

دنیا کی سب سے بڑی میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں صارفین کے لئے ایک اور بہترین فیچر کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میں ایسے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے تحت صارفین کو کسی گروپ چیٹ کے دوران ایونٹ آرگنائز کرنے میں مدد ملے گی۔

جی ہاں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ صارفین کے لیے اکٹھے کسی کام یا تقریب کی منصوبہ بندی کرنا آسان ہو جائے گا اور دیگر ایپس کی ضرورت نہیں رہے گی۔

ہر فرد کسی بھی گروپ چیٹ میں ایونٹ فیچر کو استعمال کرسکے گا اور گروپ میں شامل ہر فرد اس کو دیکھ سکے گا۔

ایونٹس کو ہر گروپ کے انفارمیشن پیج میں بھی رکھا جائے گا، جبکہ ایونٹ کی تاریخ قریب آنے پر گروپ صارفین کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔

ایونٹس تک رسائی کسی گروپ چیٹ میں پیپر کلپ آئیکون پر کلک کرنے سے ہوگی۔

گروپ ایونٹس اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوں گے۔

یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

Exit mobile version