متعلقہ

پاکستان میں جاپانی آلٹو کی نئی قیمت سامنے آگئی – پاک لائیو ٹی وی


پاکستان میں جاپانی آلٹو کی نئی قیمت سامنے آگئی

پاکستان میں جاپانی آلٹو کی نئی قیمت سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نویں جنریشن کی سوزوکی آلٹو جاپان میں 2021 میں متعارف کروائی گئی اور 2022 میں سڑکوں پر دکھائی دی جبکہ یہ پاکستان میں 2024 میں نظر آئی۔

اس میں فرنٹ پر 5 لیول ایڈجسٹبل ہیلوجن لیمپس، سلیک گرل، بٹن سے ایڈجسٹ کیئے جانے والے کالے رنگ کے سائیڈ مررز، فرنٹ اسکرین کے اوپر دو کیمرے دیئے گئے ہیں، پیچھے کی لائٹس کا ڈیزائن 5 ویں جنریشن کی آلٹو سے لیا گیا ہے۔

اس گاڑی میں 660 سی سی کا اِن لائن  3 سلینڈر ایس 8 وی ایس ہائبرڈ انجن نصب کیا گیا ہے جو کہ 48 ہارس پاور اور 58 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے۔

گاڑی میں لین اسسٹ بھی دیا گیا ہے۔ اس کی ہیڈ لائٹس خود کار طریقے سے چلتی ہیں یعنی اگر دن میں گاڑی انڈر پاس میں سے گزرے اور اندھیرا ہو تو ہیڈ لائٹس خود آن ہو جائیں گی۔

مارکیٹ میں یہ گاڑی 37 لاکھ 50 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی ہے جو کہ مقامی سطح پر تیار کی جانے والی آلٹو سے زیادہ ہے لیکن اس کے فیچرز بھی بہت جدید کر دیئے گئے ہیں۔