توانائی کے شعبے سے متعلق حکومت کا بڑا اقدام سامنے آگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت او جی ڈی سی ایل کو 82 ارب روپے کا قرض لوٹانے کو تیار ہے، اس حوالے سے آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچیبج کوخط بھیج کرآگاہ کردیا ہے۔
خط میں کہا گیا کہ حکومت قرض پر 92 ارب روپے سود کی مد میں بھی اوجی ڈی سی کو ادا کرے گی، سود کی ادائیگی 12 آسان اقساط میں جولائی 2025 سے شروع ہوگی۔
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق اوجی ڈی سی ایل نے 72 ارب روپے کے واجبات معاف کرنے پر حکومت سے سیٹلمنٹ بھی کرلیا ہے۔
یاد رہے کہ او جی ڈی سی ایل حکومت سے ملنے والی رقم سے ریفائنریز اور گیس کمپنی کے واجبات ادا کرے گی۔
واضح رہے کہ وزارت توانائی کی پاور ہولڈنگ کمپنی نے برسوں قبل اوجی ڈی سی ایل سے قرض لیا تھا۔