دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن کا نام ’گوگل‘ کیسے رکھا گیا؟ – پاک لائیو ٹی وی


دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن کا نام ’گوگل‘ کیسے رکھا گیا؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن کا نام ’گوگل‘ کیسے رکھا گیا؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

 گوگل کے نام کے حوالے سے ایک مشہور نظریہ یہ ہے کہ جب گوگل کے بانی لیری پیج اور سرگے برن کمپنی کا نام رکھنے کے بارے میں سوچ رہے تھے تو کسی نے اُنہیں کمپنی کا نام ’Googol‘ رکھنے کی تجویز دی تھی لیکن اس وقت ایک دوست نے غلطی سے اس کی لفظ کی اسپیلنگ ’Google‘ لکھ دی جس کے بعد لیری پیج نے کمپنی کا نام ’Google‘ رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

’Googol‘ ریاضی کی ایک اصطلاح ہے جسے ریاضی میں ایک بڑے نمبر کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جس میں 1 کے بعد 100 زیرو آتے ہیں، ریاضی کی یہ اصطلاح 1920 میں امریکی ریاضی دان ایڈورڈ کیسنر کے 9 سالہ بھتیجے ملٹن سیروٹا نے وضع کی تھی۔

اس کے علاوہ ایک نظریہ یہ ہے کہ گوگل ’Global Organization of Oriented Group Language of Earth‘ کا مخفف ہے۔

Exit mobile version