ڈالر رکھنے والوں کو بڑا دھچکا لگ گیا – پاک لائیو ٹی وی


ڈالر رکھنے والوں کو بڑا دھچکا لگ گیا

ڈالر رکھنے والوں کو بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق تبادلہ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کی کمی ہو گئی، جس سے انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر آگیا۔

یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہو کر 280 روپے 37 پیسے کا ہوگیا جبکہ انٹر بینک میں اس ہفتے ڈالر کی قدر 278 روپے 51 پیسے پر مستحکم رہی۔

Exit mobile version