پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے سے متعلق پریشان کن خبر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
بجٹ میں حکومت کی طرف سے پیٹرولیم لیوی میں 20 سے 80 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
اس وقت ملک میں پیٹرول کی قیمت 258.16 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 267.89 روپے فی لیٹر ہے۔
اگر بجٹ میں دی گئی پیٹرولیم لیوی میں اضافے کی تجویز یکم جولائی سے نافذ العمل ہوتی ہے تو ان قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔
یاد رہے کہ بجٹ کے بعد حکومت کی طرف سے 31جون کو پہلی بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کی جائے گی۔