بھارتی حکومت نے تمام اسمارٹ فونز کے لیے ایک جیسے ٹائپ سی چارجر کو آئندہ برس جون تک لازمی قرار دے دیا۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے جون 2025 تک تمام ہی اسمارٹ فونز کے لیے ٹائپ سی چارجر کو لازمی قرار دے دیا ہے۔
حکومتی فیصلے کے مطابق تمام موبائل کمپنیاں جون 2025 تک بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے والے اپنے تمام فونز کو ٹائپ سی چارجر کے ساتھ پیش کریں گی۔
اسی طرح بھارتی حکومت نے جون 2026 تک تمام لیپ ٹاپس کے لیے بھی ٹائپ سی چارجر لازمی قرار دیا ہے۔
بعد ازاں بھارتی حکومت دیگر الیٹرانک آلات جن میں ہیڈ فونز اور دوسرے آلات بھی شامل ہیں، ان کے لیے ایک ہی ٹائپ سی چارجر لازمی قرار دے گی۔
واضح رہے کہ بھارت سے قبل یورپی یونین نے تمام فونز اور لیپ ٹاپس کے لیے ایک ہی ٹائپ سی چارجر لازمی قرار دیا تھا اور تمام کمپنیاں اب دسمبر 2024 تک یورپی یونین کے 27 ممالک میں ٹائپ سی چارجر کے ساتھ فونز اور لیپ ٹاپ فروخت کے لیے پیش کریں گی۔