افغانستان کے اوپنرز نے بابر اعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ جوڑی کا ریکارڈ توڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے ابراہیم زادران اور رحمان اللہ گرباز نے بابر اعظم اور محمد رضوان کا پارٹنرشپ ریکارڈ توڑ دیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغان اپنرز سب سے زیادہ پارٹنرشپ رنز بنانے والی جوڑی بن گئی۔
بابر اعظم اور محمد رضوان نے ورلڈکپ 2021 میں 411 رنز بطور پارٹنر بنائے تھے۔
افغانستان کے ابراہیم زادران اور رحمان اللہ گرباز اس ورلڈکپ میں اوپننگ شراکت میں اب تک 442 رنز بناچکے ہیں۔