عوام کیلئے بری خبر، گیس قیمتوں میں ریلیف نہ ملنے کا امکان – پاک لائیو ٹی وی


عوام کیلئے بری خبر، گیس قیمتوں میں ریلیف نہ ملنے کا امکان

اسلام آباد: اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے گیس قیمتوں کو برقرار رکھنے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق گیس کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی کا ریلیف صارفین کو نہ ملنے کا امکان ہے جبکہ کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس نرخوں میں یکم جولائی سے اضافہ بھی متوقع ہے۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن نے بتایا کہ عام صارفین کیلئے قیمت میں 10 فیصد کمی کے اوگرا فیصلہ پر تاحال حتمی فیصلہ نہ ہوسکا، حکومت اضافی وصولیوں کیلئے قیمتوں کو برقرار رکھ سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ یکم جولائی سے قبل ہوگا،  قیمت میں کمی نہ کرنے سے آئندہ مالی سال 100 ارب سے زائد اضافی وصولیاں متوقع ہیں۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن نے بتایا کہ اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی کا فیصلہ حکومت کو بھجوایا تھا، کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف شرائط پر ہوگا۔

ذرائع کے مطابق سی پی پیز کیلئے فی ایم بی بی ٹی یو 250 روپے تک اضافے کا امکان ہے، سی پی پیز کیلئے موجودہ قیمت 2750 سے بڑھا کر 3 ہزار روپے تک کی جائے گی، تاہم وفاقی حکومت گیس نرخوں سے متعلق حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے سے قبل کرے گی۔

Exit mobile version