زرتاج گُل قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر مقرر – پاک لائیو ٹی وی


زرتاج گُل قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر مقرر

رکن قومی اسمبلی زرتاج گُل کو ایوان زیریں میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر مقرر کردیا گیا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

سنی اتحاد کونسل نے21  جون کو محترمہ زرتاج گُل کی نامزدگی کے کاغذات اسپیکر کو جمع کروائے تھے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے زرتاج گل کو پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کا سیکریٹری جنرل کا دستخط شدہ اعلامیہ باضابطہ طور پر دیا جہاں وہ فوری طور پر یہ ذمے داریاں سنبھالیں گی۔

Exit mobile version