اسٹیٹ بینک نے معیشت سے متعلق پریشان کن خبر سنادی – پاک لائیو ٹی وی


اسٹیٹ بینک نے معیشت سے متعلق پریشان کن خبر سنادی

اسٹیٹ بینک نے معیشت سے متعلق پریشان کن خبر سنادی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی 2024 میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ میں 27 کروڑ ڈالر کا خسارہ ہوا ہے جس پر معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ خسارہ درآمدات بڑھنے کے باعث ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اپریل 2024 میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 50 کروڑ ڈالر سرپلس تھا، رواں مالی سال کے 11 ماہ میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ میں 46 کروڑ ڈالر کا خسارہ ہوا۔

 گزشتہ مالی سال کے 11 ماہ میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ میں 3.8 ارب ڈالر کا خسارہ ہوا تھا، 11 ماہ میں سالانہ بنیاد پر ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں نمایاں کمی آئی۔

Exit mobile version