پرانی گاڑیوں کے مالکان کیلئے انتہائی بُری خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


پرانی گاڑیوں کے مالکان کیلئے انتہائی بُری خبر آگئی

پرانی گاڑیوں کے مالکان کیلئے انتہائی بُری خبر آگئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔

  عدالت نے کہا کہ ٹریفک پولیس دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کرکے متعلقہ محکمے کو آگاہ کرے۔

موٹر وے کے گردونواح میں آگ کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں جن پر قابو پایا جائے، موٹر وے پولیس آگ لگانے کے واقعات پر کارروائیاں کرے، آئی جی موٹر وے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کروایں ورنہ توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔

پی ڈی ایم اے نے ہیٹ اسٹروک سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی، جس کے مطابق ہیٹ اسٹروک سے متعلق آگاہی مہم شروع کردی ہے، چولستان میں 20 واٹر باوزر بھیج دیے ہیں، ایک واٹر باوزر میں 12 ہزار 500 لیٹر پانی ہوتا ہے جو وہاں کے رہائشیوں کو دیا جارہا ہے۔

Exit mobile version