ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی پہلی ہیٹ ٹرک پیٹ کمنز کے نام – پاک لائیو ٹی وی


ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی پہلی ہیٹ ٹرک پیٹ کمنز کے نام

آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی پہلی ہیٹ  کرلی۔

پیٹ کمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  میں ہیٹ ٹرک کرنے والے مجموعی طور پر ساتویں اور بریٹ لی کے بعد دوسرے آسٹریلوی بولر بن گئے۔

انہوں نے سپر ایٹ مرحلے میں بنگلادیش  کے خلاف میچ میں  یہ کارنامہ انجام دیا۔

پیٹ کمنز نے اپنے تیسرے اوور کی آخری دو  گیندوں پر بالترتیب محمود اللہ اور مہدی حسن  کی وکٹیں  حاصل کیں اور چوتھے اوور کی پہلی گیند پر توحید ہردوئے کی وکٹ حاصل کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

واضح رہے کہ یہ امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کسی بھی بولر کی جانب سے پہلی ہیٹ ٹرک ہے ۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے پہلی ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز آسٹریلیا کے بریٹ لی کے پاس ہے جنہوں نے اس فارمیٹ کے 2007 میں کھیلے گئے اولین  ایونٹ میں بنگلادیش کے خلاف ہی یہ کارنام انجام دیا تھا۔

Exit mobile version