نامناسب رویہ اختیار کرنے پر بنگلادیشی بولر پر جرمانہ عائد – پاک لائیو ٹی وی


نامناسب رویہ اختیار کرنے پر بنگلادیشی بولر پر جرمانہ عائد

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیپال کے کپتان کے خلاف نامناسب رویہ اختیار کرنے پر بنگلادیشی بولر پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہفتے کے روز گروپ ڈی کا آخری میچ بنگلادیش اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں بنگلادیش نے فتح حاصل کرکے سپر 8 کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

میچ کے دوران ایک انوکھا واقعہ دیکھنے کو ملا جب بنگلادیش کے بولر تنظٰم حسن ثاقب نے نیپال کے کپتان روہت پاؤڈیل کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس وقعہ کے بعد بنگلادیشی بولر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے جب کہ تنظیم حسن نے بھی اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے سزا کا قبول کیا ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ میچ کے تیسرے اوور کی دوسری گیند پر بنگلادیشی بولر تنظیم حسن جارحانہ انداز میں روہت پاؤڈیل کی طرف بڑھے اور نامناسب رویہ اختیار کیا۔

دوسری جانب نیپالی کپتان روہت پاؤڈیل کہتے ہیں کہ ہمارے درمیان کوئی تلخی نہیں، بس میچ کے دوران وہ آئے اور انہوں نے مجھے مارنے کا کہا جس پر میں نے انہیں جواب دیتے ہوئے واپس بولنگ کروانے کا مشورہ دیا۔



Exit mobile version